ساہیوال(آن لائن) ساہیوال عارف والہ روڈ پر چک114۔نائن ایل کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گاڑی روک کر نقدی ایک لاکھ51ہزار روپے اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعات کے مطابق نجی بسکٹ کمپنی کا سیلز مین رشید احمد پک اپ گاڑی پر کمیر سے ریکوری کے بعد ساہیوال آرہے تھے کہ موٹر سائیکل پر ان کا تعاقب کر تے ہوئے دو ڈاکو آگئے اورگاڑی کو فائر کر کے پنکچر کر دیا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کمیر نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے
سپریم کورٹ کے اہم ترین جج اہلیہ سمیت کورونا پازیٹو ہو گئے
اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کےاہم ترین جج قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔اس حوالے سے سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور ریزلٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق علاج جاری ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں