ترین گروپ کی نتھیاگلی میں ہونے والی میٹنگ ملتوی کرنی پڑ گئی، وجہ کیا بنی؟

لاہور (پی این آئی)جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی نتھیا گلی میں ہونے والی ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے ، ترین گروپ نے دو اور تین اگست کو نتھیا گلی میں اکٹھےہونا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ترین گرو پ کے اراکین کو د و دن کیلئے نتھیا گلی بلایا گیا تھا جس حوالے سے کافی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں جس پر جہانگیر ترین نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتھیا گلی کے دورے کا مقصد تفریح تھا لیکن میڈیا نے اسے مشاورتی اجلاس کے طور پر پیش کیا ، نتھیا گلی کے وزٹ کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا ، اس لیے اب اس وزٹ کو ملتوی کر دیا گیاہے ۔ترین گروپ کی نتھیاگلی میں ہونے والی میٹنگ ملتوی کرنی پڑ گئی ، وجہ کیا بنی؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close