وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان واپسی کیلئے بڑی پیشکش کر دی

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ سے ہوئی ہے، نواز شریف اب واویلا کیوں کررہے ہیں،وہ جس تکلیف میں ہیں انہوں نے خود اپنے لئے منتخب کی ہے،وہ واپس آئیں ہم ہرطرح کی سکیورٹی فراہم کریں گے، نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو ہم ابھی ان کے لئے چارٹرڈفلائٹ بھیج دیں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل شام سات بجے لال حویلی سے پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کروں گا،میرا لال حویلی سے لال چوک تک اورحریت رہنماسید علی گیلانی سے لے کرمیر وائظ سمیت سب سے رشتہ ہے، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے، عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اور اس کے خاندان نے قومی خزانہ لوٹا ہے،مریم نواز کی سیاست کو اس کی زبان تباہ کردے گی، انہوں نے ہار تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہے، نوازشریف اور مریم نواز اپنی زبان کے ہاتھوں مارکھائیں گے،نواز شریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے پگڑیاں بدلتے رہے ہیں اور اب انڈین ایجنٹس سے ملاقاتیں کررہے ہیں،یہ کہاں سے کشمیر ی ہوگئے، میں کشمیر ی بچہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوآزاد کشمیر میں ن لیگ سے زیادہ سیٹیں مل جائیں گی،اپوزیشن الیکشن کی تیاری کرے، کشمیر جنت نظیر میں مریم نواز نے جوزبان استعمال کی اس سے کشمیریوں کا دل دکھا ہے،میڈیا کے ذریعے لیڈر بننا ہے تو سب سے زیادہ ریٹنگ میری ہے لیکن سیٹ ایک ہے،اپوزیشن نے ہار نے کے بعد اسلام آباد آنا ہے تو خوشی سے آئیں،یہ وہ لوگ ہیں جو ساس بہو کی لڑائی بھی ہو تو کہتے ہیں کہ ڈی چوک جانا ہے،اسلام آباد کو ہائیڈ پارک نہ بنائیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا نہیں ہے،مجھے کسی نے کہا تو آپ سب کو بتادوں گا کہ کہاں لاپتہ ہوئی تھی، پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت نے ہائبرڈ وار کا آغاز کیا ہوا ہے جس وجہ سے آئندہ چھ ماہ بہت اہم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close