لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے کورونا کی چوتھی لہر اور ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لئے اپیل کرتے ہوئےکہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی،شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔صوبے میں کورونا کی چوتھی لہر کے پھیلاؤ کی شرح پر خبردار کرتے ہوئے انہوں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے،شہری احتیاط کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے سے شہری مرض سے بچ سکتے ہیں ،کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہاکہ انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پھر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے،کورونا کی وباءمیں شدت آ رہی ہے، شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی، ہر ایک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ماسک کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں او رویکسی نیشن لگوائیں، پابندیوں سے بچنے کے لئے عوام کو ایس او پیز پر من و عن عمل کرنا ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں