پاکستان کا ایک ضلع کورونا کے باعث دو ہفتے کے لیے مکمل بند

گوادر (پی این آئی) صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوںکے باعث بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر میں دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیاہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گوادر کی چاروں تحصیلوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا جس کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ضلع گوادر کی مچھلی مارکیٹ، پارکس، کھیلوں کے میدان بند ہوں گے۔ ان ماہی گیروں کو سمندر میں شکار کیلئے جانے کی اجازت ہوگی جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران راشن، سبزیوں، دودھ کی دکانیں ، میڈیکل سٹورز اور پٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔ ان دکانوں پر بھی صرف وہی افراد جاسکیں گے جنہوں نے ویکسی نیشن کروائی ہوگی۔۔۔۔۔

عثمان بزدار نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے کورونا کی چوتھی لہر اور ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لئے اپیل کرتے ہوئےکہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی،شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔صوبے میں کورونا کی چوتھی لہر کے پھیلاؤ کی شرح پر خبردار کرتے ہوئے انہوں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے،شہری احتیاط کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے سے شہری مرض سے بچ سکتے ہیں ،کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہاکہ انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پھر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے،کورونا کی وباءمیں شدت آ رہی ہے، شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی، ہر ایک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ماسک کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں او رویکسی نیشن لگوائیں، پابندیوں سے بچنے کے لئے عوام کو ایس او پیز پر من و عن عمل کرنا ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close