آزاد کشمیر الیکشن تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ، اہم رہنما زخمی

اسلام آباد (پی این آئی)آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ ،3 افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ پی ٹی آئی رہنما عارف مغل کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی پر کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عارف مغل اور ان کے بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔دوسری جانب تراڑ کھل آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کے شاندار استقبال کی ویڈیو سینیٹر فیصل جاویدنے جاری کر دی۔ اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ سڑکوں پر کئی میل پر لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب تھے ـ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہاتھ ہلا کر باضمیر کشمیریوں کاشکریہ ادا کیاـانہوں نے کہاکہ اتوار کو انتخابات میں انشاء اللہ کامیابی انصاف کی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے عمران خان کو اپنا نمبر ون لیڈر مانا،عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ صرف عمران خان نے لڑا۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب آزادی کشمیر کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے کشمیر میں اپنے اپنے ادوار میں لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا ،پی ٹی آئی میں کشمیر حقیقی تبدیلی لائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close