نواز شریف پر ” را ” کے بڑے حلیف سے ملاقات کا الزام عائد کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں افغانستان میں صدر اشرف غنی کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی افغانستان میں RAW کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close