پی ٹی آئی کی حمایت پر سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کو پارٹی سے نکال دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے پراپنے سابق امیر و رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبد الرشید ترابی نے تحریک انصاف کے وسطی باغ حلقہ 15 سے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے بعد اب جماعت اسلامی نے بھی پارٹی سے نکال دیا ہے۔جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت کی جس کے بعدعبدالرشیدترابی کو جماعت اسلامی سےخارج کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت بھی منسوخ کردی۔انہوں نے کہا کہ وہ اب جماعت اسلامی کا نام استعمال نہیں کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close