اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سیون فور میں نور مقدم کوسفاکانہ انداز میں قتل کرنے والے ظاہر جعفر کو پہلے بھی سزا ہو چکی ہے اور وہ اپنی والدہ چھوٹے بھائی پر تشدد کے معاملے میں ملوث رہ چکا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 سالہ نور مقدم کے بہیمانہ قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا برطانیہ میں کریمنل ریکارڈ مل گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا انگلینڈ میں بھی کریمنل رکارڈ موجود ہے اور وہ وہاں تین ماہ جیل کاٹ چکا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر ماضی میں اپنی والدہ اور چھوٹے بھائی پر بھی تشدد کرچکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف سیون فور کے مکان سے آہنی کلپ، خون آلود چاقو ، پستول اور 100 سے زائد گولیاں برآمد کرلی گئیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزم پولیس کو بھٹکانے کی کوششیں کررہا ہے، کیس سے ہٹ کر غیر ضروری باتیں کر رہا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں