پاک افغان بارڈر کو کھول دیا گیا

کوئٹہ(پی این آئی)پاک افغان بارڈر دو دن بند رہنے کے بعد آج کھول دیا گیا ہے۔ 14 جولائی کو چمن سے متصل افغانستان کے اہم ضلع اسپن بولدک پر طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا تھا اور باب دوستی پر اپنے جھنڈے بھی لگادیئے تھے، جس کے بعد پاکستان کی جانب سے باب دوستی کو عارضی طور پر سیل کرکے سیکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔لیویز حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے باب دوستی کے چمن بارڈرکو 2 دن کے بعد عارضی طور پر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے، باب دوستی گیٹ صبح 8 سے10 بجے جب کہ شام 4 سے 6 بجے تک کھلا رہے گا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے افراد کیلئے بارڈر پرکورونا ٹیسٹ لازمی ہے، اور صرف قانونی دستاویزا ت رکھنے والے افراد کو سرحد کے آر پار جانے کی اجازت ہوگی، پاکستان کی جانب سے اس اقدام کے بعد اب تک ہزاروں افغان شہری اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آبائی ملک میں داخل ہوچکے ہیں، جب کہ سرحد پار سے بھی درجنوں پاکستانی اپنے ملک میں واپس آئے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close