پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا پاکستان کی سرحدی جغرافیائی اور خارجہ پالیسی بہتر انداز میں چل رہے ہیں، بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا، پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں ڈالنے والے ناکام ہوں گے، پاک چین دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدترین معاشی حالات سے دوچار کرنے والے خود ملک سے باہر ہیں، پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والوں کی چیخیں عوام سن رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک بہت اچھی سمت جا رہا ہے، تین سالوں میں ملک کی معیشت بہتر کی ہے، اب معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی، توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے، پاکستان ترقی کی سمت پر چل پڑا ہے حالات مزید بہتر ہوں گے۔عید قرباں کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے حلقہ میں مختلف مقامات پر جانوروں کی قربانی کی اور اس کا گوشت مستحق افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے، عید قرباں ہمیں ان لوگوں کا احساس دلاتی ہے جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے، لوگوں کو چاہیے گوشت فریزر میں رکھنے کے بجائے مستحق افراد میں تقسیم کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close