وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، وزیراعظم کا عید الاضحی کے موقع پر بیان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔عیدلاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پرپاکستانی قوم اورعالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتاہوں، اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم اورپوری ملت اسلامیہ کی عبادات اورقربانیاں قبول فرمائے، قربانی کا جذبہ عالمگیرحیثیت کا حامل ہے،کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثاراورقربانی کاجذبہ نہ ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی لحاظ سےجن مشکل حالات سے دوچار تھا، اب وہ حالات تبدیل ہورہے ہیں، ہماری معیشت درست سمت پرآچکی ہے، حکومتی اقدامات کےنتیجےمیں معاشی اعدادوشمار حوصلہ افزا ہیں، مختلف اسکیموں کے ذریعےلوگوں کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، بہت جلد پوری پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close