افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ، بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے بڑا مطالبہ کر دیا

ملتان (پی این آئی)بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیں، اس وقت ملک کو بے شما ر بحرانوں کا سامنا ہے لیکن عمران خان کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے،بھارت خطے میں نیا بحران پیدا کر رہا ہے اور افغان حکومت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ روس کے بعد امریکا افغانستان میں آ کر شکست کھا رہا ہے، اس ساری صورتحال کا دباؤ ہم پر آئے گا، ہمیں غیر جانبداری کا مظاہر ہ کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close