عید الاضحی کا موقع، واہگہ بارڈر پر کیا ہوتا رہا؟دونوں جانب کی عوام میں خوشگوار حیرت

لاہور (پی این آئی ) عید الاضحی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پاکستان اوربھارت کی سیکورٹی فورسز کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز، پاکستان رینجرز پنجاب اور بارڈر سیکیورٹی فورس انڈیا کے مابین ایک دوسرے کے قومی اور مذہبی تہواروں پر روایتی طور پر مٹھائی کے تحفوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔رواں سال بھی پاکستان رینجرزکی جوانوں کی جانب سے بھارتی بارڈ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو مٹھائی کا تحفہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 5اگست 2019کے بعدسے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالا ت کشید ہ چل رہے ہیں۔ ید الاضحی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پاکستان اوربھارت کی سیکورٹی فورسز کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close