کراچی میں سی ویو پر کنٹینروں سے لدا ہوا بحری جہاز پھنس گیا

کراچی (پی این آئی ) کراچی میں سی ویو پر کنٹینروں سے لدا ہوا بحری جہاز پھنس گیا ہے ، کارگو بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 ساحل سے ایک کلو میٹر سے کم دوری پر پھنسا ہوا ہے ۔ترجمان کے ٹی پی کے مطابق جہاز کو کراچی پورٹ پر کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی تھی بلکہ جہاز انجن کمزور ہونے کے باعث لہروں کےساتھ ساحل پر آگیا ،جہاز یو ریسکیو کرنے کیلئے کے پی ٹی ، نیوزی کے جہاز روانہ ہو رہے ہیں ۔ادھر پولیس کے مطابق بحری جہاز ساحل پر کئی گھنٹے سے رکا ہوا ہے ، جہاز کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں ۔واضح رہے کہ مون سون بارشوں کے دوران سمندر میں طغیانی کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے ۔عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد کی ساحل آمد متوقع ہے جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔کمشنر کراچی نے کہا کہ پابندی کا مقصد لوگوں کے سمندر میں ڈوبنے کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے شہریوں کو بچانا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close