سینئر صحافی عارف نظامی کسی شخصیت کے مالک تھے؟ سینئر صحافیوں نے خیالات شئیر کر دیے

لاہور (پی این آئی )سینئر صحافی ، تجزیہ نگار عارف نظامی لاہور میں انتقال کر گئے ، خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم دو ہفتے سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔عارف نظامی کی وفا ت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سینئر صحافیوں نے کہا کہ عارف نظامی جید صحافی اور اصول پرست انسان تھے ۔ سینئر صحافی راجا رجواد نے مرحوم سے متعلق کہا کہ عارف نظامی نے بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت برخاست ہونے کی خبر ایک دن قبل شائع کی ، جس روز بینظیر کی حکومت ختم کی گئی اس دن یہ خبرعارف نظامی کے اخبارات کی سپر لیڈ تھی ۔راجا جواد نے کہا کہ عارف نظامی ہنس مکھ ، شفیق اور اپنے رپورٹرز کے ساتھ کھڑے ہونےو الے صحافی تھے ، ان پر کیریئر کے دوران کئی مرتبہ بہت پریشر آیا مگر انہوں نے وہ پریشر خود ہی سنبھالا اور کبھی اپنے جونیئرز تک نہیں پہنچنے دیا۔سینئر صحافی نصرت جاویدنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عارف نظامی ہمیشہ خبر کی تلاش میں رہتے تھے ، اخبارات کے مالک مفاد کیلئے خبر کو نظر انداز کرتے ہیں مگر عارف نظامی مفادات کو نظر انداز کر کے خبر کی تلاش میں رہتے تھے ، انہوں نے یہ روایت آخر تک برقرار رکھی ، ریٹائر ہونے کے بعد بھی انہوں نے وزیر اعظم کی ریحام خان سے طلاق کی خبر بریک کی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close