پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک چین تعلقات میںدراڑ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے،کشمیر اور خطے کیلئے عمران خان کا کردار اسرائیل اور بھارت کو نہیں بھاتا، داسو بس حادثے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، چینی حکومت ہماری تحقیقات سے مطمئن ہے،دشمنوں کی جانب سے پاک چین تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،عمران خان ابھرتے ہوئے مسلمان لیڈر ہیں، جن لیڈران کے فون ٹیپ کئے جا رہے تھے ان میں عمران خان کا نمبر بھی شامل ہے، افغان سفیر کو واپس نہیں جانا چاہیے تھا، افغان سفیر نے خود درخواست دی اور وہ اس تحقیقات کا حصہ ہیں، ہم نے 700گھنٹے کی فوٹیج ویڈیوز دیکھیں، 200سے زائد ٹیکسی ڈرائیورز سے سوالات کئے، واقعہ میں شامل 4ٹیکسی ڈرائیوروں کو مالکان سمیت شامل تفتیش کیا، اتنی کوششوں کے باوجود ہم نے اغواء کا پرچہ کاٹا، ان کا یہاں ہونا ضروری تھا،اب حکومت ان کا مقدمہ لڑے گی، حکومت اس کیس سے پیچھے نہیں ہٹے گی،ان کی دی گئی درخواست اور ہماری تفتیش میں زمین آسمان کا فرق ہے، کسی ٹیکسی میں کوئی آدمی نہیں بیٹھا، ہماری تحقیقات کے مطابق یہ اغواء کا کیس نہیں،افغان سفیر کی بیٹی کی نقل و حرکت کی تمام فوٹیج دفتر خارجہ کو دے دی ہے افغانستان میں حالات ان کا اندرونی معاملہ ہے باڈر مینجمنٹ محفوظ ہے، پاکستان میں غیر اعلانیہ ہایبرڈ وار جاری ہے جو آنے والے دنوں میں تیز ہوسکتی ہے نوجوان ہائبرڈ وار کے لئیے تیار رہیں عمران خان کی قیادت میں کشمیر الیکشن جیتیں گے،منگل کو لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات افغانستان کا معاملہ ہے جو افغان قوم فیصلہ کرے گی وہ پاکستان کو منظور ہے، پاکستان کا امن افغانستان سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ داسو بس حادثے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، چینی حکومت ہماری تحقیقات سے مطمئن ہے، پاک چین تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال پیدا کی جائے، کچھ عالمی گروہ یہ نہیں چاہتے کہ ہمالیہ سے بلند پاک چین تعلقات قائم رہیں، اس لئے دشمنوں کی جانب سے داسو واقعہ جیسے اقدامات اٹھائے گئے، جوہر ٹائون کا واقعہ فیٹف اجلاس سے ایک دن پہلے کیا گیا، ہمارے خلاف غیر اعلانیہ انٹرنیشنل ہائبرڈ وار جاری ہے، داسو واقعہ جے سی سی اجلاس سے ایک دن پہلے کیا گیا اور افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ افغان کانفرنس سے قبل پیش آیا،دنیا کو امن و امان کی خراب صورتحال کا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جو درست نہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کشمیر میں انتخابی مہم نواز شریف کیلئے نہیں عمران خان کے خلاف کر رہی ہیں، یہ ہار کا پہلے ہی اعتراف ہے، تحریک انصاف ہی کشمیر میںانتخابات جیتے گی، مریم نواز اپنا شوق پورا کریں، دھرنا دیں، پچھلے دسمبر سے حکومت کے خاتمے کا اعلان کر رہی ہیں، بجٹ بھی پاس ہو گیا، یہ ملک عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھے گا، ملک معاشی بحرانوں سے نکل رہا ہے، 25جولائی بلے کو اکثریت حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کے حوالے سے ہم نے تمام تحقیقات فارن آفس کو فراہم کر دی ہیں، اب فارن آفس یہ تفصیلات ڈپلومیٹس کو فراہم کرے گا۔ انہوں نے افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کے حوالے سے کہا کہ ہمیں موبائل فون مکمل صاف کر کے دیا گیا، ملک کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، یہ ساری کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے بعد ڈپلومیٹک انکلیو کو خاص ڈپلومیٹک انکلیو بنائیں گے، پاکستان کے سیکیورٹی ادارے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ہم اپنی زمین افغانستان کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغانستان کا مسئلہ افغانستان خود حل کرے۔(اح+س)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close