عالمی میڈیا نے مریم کے والد اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا

لاہور (آئی این پی)معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا نے مریم کے والداور اسرائیل کاگٹھ جوڑبے نقاب کردیا ، نوازشریف اسرائیل کے ساتھ سرکاری حکام اور عمران خان کے فون ہیک کرتے رہے،تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل مریم صفدر عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتی رہیں، آج عالمی میڈیا نے پھرانکے والداور اسرائیل کاگٹھ جوڑ بے نقاب کردیا، معاون خصوصی نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل کیساتھ نوازشریف،سرکاری حکام،عمران خان کے فون ہیک کرتے رہے، جبکہ مودی اسرائیل کے ساتھ ملکر اپنی اپوزیشن کے فون ہیک کرتا رہا،ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا محترمہ ایک بار پھر پکڑی گئیں ، محترمہ صرف تب سچ بولتی ہیں ، جب نہیں بولتیں ، ریڈیو پاکستان پر تقریر نشر نہیں ہوتی اس کے علاوہ ایل او سی کے علاقے میں جہاں مریم صفدر نے دعوی کیا وہاں بھی پاکستان کی کوئی ریڈیو سروس نہیں جو محترمہ کی تقریر نشر کرتی ہو ، یہ کہیں بارڈر کے اس پار تو نہیں نکل گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close