پی ٹی آئی حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے جا رہی ہے، فردوس عاشق

لاہور(آئی این پی)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے جا رہی ہے، پنجاب کا چپہ چپہ ترقی و خوشحالی کا منظر پیش کرے گا،منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوباز حکومت نے قوم کو زیور تعلیم سے محروم رکھنے کیلئے شعبہ تعلیم کیساتھ کھلواڑ کیا، پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت قوم کو اعلی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے پنجاب بھر میں یونیورسٹیوں کا جال بچھا رہی ہے، پنجاب میں 12نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close