جمائمہ یا ان کے بچوں کی زندگی سے کوئی دلچسپی نہیں، مجھے اور بھی بہت سے کام کرنے کو ہیں، مریم نواز کا جمائمہ ملک کو کرارا جواب

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں جمائمہ یا ان کے بچوں کی زندگی سے کوئی دلچسپی نہیں، اور انھیں اور بھی بہت سے کام ہیں کرنے کو۔ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا مجھے آپ یا آپ کے بچوں کی ذاتی زندگی میں کوئی د چسپی نہیں، میرے پاس اور بہت کچھ کہنے اور کرنے کو ہے، لیکن آپ کے سابقہ شوہر دوسروں کی فیملیز کے لیے زہر اگل رہے ہیں۔مریم نے مزید لکھا کہ اگر وہ (عمران خان)یہی کرتے رہیں گے تو پھر دوسروں کو بھی حربے اپنانا آتے ہیں، اگر کسی کو ذمہ دار ٹھہرانا ہے تو اپنے سابقہ شوہر کو ٹھہرائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close