ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا اعلان کردیا،لاہور چیمبر کے دورے کے موقع پر رزاق دائود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مینوفیکچرنگ حب بنانے پر توجہ مرکوز ہے، وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت بہت کم ہے، ازبکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کرنے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بھی تجارت اور امن پر بات چیت جاری ہے جب کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے جلد باہر نکل آئیں گے،مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لے رہے ہیں، تاجروں کے دیگر تحفظات پر وزیر خزانہ سے بات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں