عیدالاضحی کیلئے گائیڈ لائنز جاری

کراچی(آئی این پی)محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالاضحی کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں،صوبائی محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائنز کے مطابق صوبے بھر میں ایک مقام پر مختلف اوقات میں عید کے اجتماعات منعقد کیے جائیں اور نماز عید کھلے مقامات پر ادا کی جائے،گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ نماز کیلئے آنے والوں کو تھرمل اسکینر سے گزارا جائے اور نمازِ عید کے اجتماع میں سماجی فاصلے بھی برقرار رکھے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close