نواز شریف اور نریندرمودی کی ملکر وزیراعظم عمران خان کیخلاف خوفناک سازش بےنقاب ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے نریندر مودی کے ذریعے عمران خان کا فون ہیک کرانے کی کوشش کی۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے فون ہيک کرنے کی کوشش کیوں نہیں ہوئی؟ سیاستدانوں اور ججز کے فون ٹیپ کرنا نواز شریف کی تایخ رہی ہے۔ عمران خان نے نواز حکومت کو ٹف ٹائم دیا ہوا تھا۔مریم نواز بتائیں کہ فون ہیکنگ سے نواز شریف کا کیا تعلق ہے؟واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی حکومت نے اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر کے ذریعے بھارتی صحافیوں اور اپوزیشن لیڈرز اور تاجروں سمیت دیگر اہم شخصیات کی جاسوسی کروائی، جس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close