مریم نواز پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کروانے کی کوششیں، وجہ بھی سامنے آگئی

لندن (پی این آئی) مریم نواز پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کروانے کی کوششیں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں مقیم صاحبزادوں سے متعلق قابل اعتراض بیان دینا مہنگا پڑ گیا ہے۔ مریم نواز کے بیان کو نفرت انگیز تقریر قرار دے کر ان کیخلاف لندن میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔لندن میں مقیم پاکستانی شہری نے لندن کے نواحی علاقے کینٹ کے پولیس اسٹیشن میں مریم نواز کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف درخواست جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز کا بیان نفرت انگیزی کے زمرے میں آتا ہے لہذا اُن کی برطانیہ آمد پر پابندی عائد کی جائے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی سابق اور پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ان کے بچوں سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2004 میں پاکستان چھوڑنے کے بعد بھی مذہب مخالف حملے اب تک جاری ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ ’مریم نواز شریف نے یہ اعلان کیا ہے کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پلے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں نے ایک دہائی تک میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے یہود مخالف حملوں اور ہفتہ وار قتل کی دھمکیوں اور میرے گھر کے باہر مظاہری کے بعد 2004 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔بعد ازاں مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بچوں کے بارے میں دیے گئے بیان پرسامنے آنے والے سخت ردِعمل کے جواب میں جمائما گولڈ اسمتھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی اور آ پ کے بیٹوں کی ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں،میرے پاس اور بہت کچھ کہنے اور کرنے کو ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے سابق شوہر دوسروں کی فیملیز کے بارے میں زہر اگلتے رہتے ہیں۔ وہ یہ کرتے رہیں گے تو دوسروں کو بھی حربے استعمال کرنے آتے ہیں۔یاد رہے کہ باغ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے جنید صفدر پر کی جانے والی تنقید پر کہا کہ جنید صفدر کیمبرج میں پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے، وہ نواز شریف کا نواسا ہے، گولڈ اسمتھ کا نہیں۔ مریم نواز نے وزیرقاعطم کے بچوں کو یہودیوں کے گھر میں پلنے کا طعنہ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close