جمائمہ خان کے جواب پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں، جمائمہ کو کھری کھری سنا تے ہوئے معاملے کی ذمہ داری کس پر ڈال دی؟

لاہور(پی این آئی )مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیرا عظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آپ کے بیٹوں یاآپ کی ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں میرے پاس کہنے اور کرنے کو اور بہت کچھ ہے۔تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجمائمہ گولڈ سمتھ کے پیغام کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کے سابق شوہر دوسروں کے گھروالوں کے بارے میں زہر اگلتے رہتے ہیں ، جب وہ ایسا کریں گے تو دوسرے کچھ نہ کچھ کہیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کو سارے معاملے کا ذمہ دار اپنے سابقہ شوہر کو ٹھہرانا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close