نازیبا ویڈیوبنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار عثمان مرزا سمیت چار ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ میاں اظہر ندیم کی عدالت نے ایف الیون میں نازیبا ویڈیوبنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار عثمان مرزا وغیرہ چار ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ایف الیون میں نازیبا ویڈیوبنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار عثمان مرزا وغیرہ چاروں ملزمان کو اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج میاں اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران پولیس نے عثمان مرزا،ادراس قیوم بٹ، فرحان اور عطاء الرحمن کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا،اس موقع پر متاثرہ لڑکی اور لڑکے کی جانب سے حسن جاوید ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت پولیس اور سرکاری وکیل ساجد چیمہ کی طرف سے ملزمان کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی گئی، سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزم ادارس قیوم بٹ تھانہ آئی نائن کے ایک مقدمہ میں بھی گرفتارہے جس میں اس پر جم کے مالک اور اس کی اہلیہ پر تشدد کا الزام ہے اور اس کے ساتھی دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے،ملزم کو اس کیس میں بھی جیل بھیجا جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو جوڈیشل پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے30جولائی کو ملزمان دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔بعدازاں ملزمان کو عدالت سے واپس لے جاتے ہوئے عدالت کے باہر موجود اہل خانہ سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزانے کہاکہ پریشان نہیں ہونا سب بہترہوگا،اللہ تعالی خیر کرے گا سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ میاں اظہر ندیم کی عدالت نے ایف الیون میں نازیبا ویڈیوبنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار عثمان مرزا وغیرہ چار ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ایف الیون میں نازیبا ویڈیوبنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار عثمان مرزا وغیرہ چاروں ملزمان کو اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج میاں اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close