بارشوں اور سیلاب سے ایک صوبے میں 6 جاں بحق 7 زخمی

پشاور (پی این آئی) پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میںحالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جار ی کرتے ہوئے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل سے عوام کو آگاہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں اورسیلاب سے6 افراد جاں بحق جبکہ7زخمی ہوگئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کی طر ف جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث دیراپردو،کرک اورشانگلہ میں ایک ایک گھرکوجزوی نقصان پہنچا ہے ۔اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close