مریم نواز کے بیان پر جمائما کا مریم نواز کو جواب

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہا کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پرورش پا رہے ہیں،یہ آج مریم نواز نے کہا۔وزیراعظم کی سابق اہلیہ نے مزید لکھا کہ میں نے2004ء میں پاکستان چھوڑ دیا تھاکیونکہ مجھے ایک عشرے سے مخصوص میڈیا اور سیاستدانوں کی وجہ سے مذہبی منافرت اور تعصب کا سامنا تھا،ہر ہفتے میرے گھر کے باہر مجھے مارنے کی دھمکی دی جاتی اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جاتامگر آج بھی یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔جمائما خان نے مریم نواز کو مذہبی منافرت اور تعصب سے گریز کا مشورہ دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close