سرکاری محکمے کے ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

لاہور (پی این آئی) ان دنوں مون سون کا موسم ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں درخت لگانے کی مہم جاری ہے۔ مون سون کی شجر کاری مہم کے پیشِ نظر محکمۂ جنگلات پنجاب نے صوبے بھر میں عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔اس بات کا اعلان محکمۂ جنگلات پنجاب کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک اعلامیئے کے ذریعے کیا گیا ہے۔پنجاب کے وزیرِ جنگلات نے تمام افسران اور ملازمین کو جمعرات سے آن ڈیوٹی رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔۔۔۔۔

بیٹے نے سرکاری پستول سے پولیس افسر باپ کی جان لے لی

کراچی (پی این آئی) پولیس انسپکٹر کے بیٹے نے سرکاری پستول سے باپ کی جان لے لی اور فرار ہو گیا، پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں گھریلو مارپیٹ کے جھگڑےپر بیٹےنے اپنے والد پولیس انسپکٹر دیدار عباسی کو اسی کے سرکاری پستول سے گولیاں مار کر قتل کر دیا، لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کا کہنا ہے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود کورنگی مہران ٹاؤن میں واقعہ آج صبح 7 بجے پیش آیا۔ جہاں ضلع جنوبی کے درخشاں تھانے کے شعبہ انوسٹی گیشن میں تعینات پولیس انسپکٹر دیدار عباسی نے گزشتہ رات گھریلو تنازع پر اپنے بیٹے کامران عباسی سے باز پرس کی تھی اور اسے کسی غلطی پر مارا پیٹا تھا۔پولیس حکام کا کہناہے کہ رات کو معاملہ رفع دفع ہوگیا لیکن صبح 7 بجے کامران عباسی نے دیدار عباسی کے پستول سے اسے دو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ دیدار عباسی کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں