افغان سفیر کی بیٹی کے بیانات میں تضاد ہے، شیخ رشید کے بیان نے سنسنی پھیلا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ اغواء ہونے کا دعویٰ کرنے والی افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی سلسلہ علی خیل کے بیانات میں تضاد ہے، ان کے سامنے تمام فوٹیجز رکھی گئی ہیں۔ جہاں جہاں لڑکی گئی تمام فوٹیجز ہمارے پاس موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ لڑکی نے دامن کوہ میں انٹرنیٹ استعمال کیا۔ ہم نے چاروں ٹیکسی ڈرائیورز کا بھی پتا چلا لیا ہے۔انہوں نے ٹی وی پروگرام میںاغوا واقعے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی، ٹیکسی سے کھڈا مارکیٹ پہنچی۔ لڑکی نے ایف 6 سے گھر جا سکتی تھی لیکن ایف 9 جانے کو ترجیح دی، اس کے کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی جانے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ واقعہ 16 جولائی کو ہوا، رپورٹ کل کیا گیا۔ امید ہے ایک دو روز میں ملزمان گرفتار ہو جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close