وزیر داخلہ شیخ رشید کا افغان سفیر کی بیٹی کو لے جانے والے ڈرائیورز کو میڈیا کے سامنے لانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن )و زیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان کے دشمنوں کے ایجنڈے پرکھیل رہی ہیں، مریم کیوں نہیں کہہ رہیں، پاکستان کی سلامتی کیخلاف بھارت نے ڈرامہ رچایا، مریم کی جانب سے مجھ پر 4 بے گنا ڈرائیوز کو جیل میں ڈالنے کا الزام بے بنیاد ہے،مریم نواز نے جو کہا میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، وزیر داخلہ نے ا فغان سفیر کی بیٹی کو لے جانے والے چاروں ڈرائیورز کو میڈیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عالمی سطح پرپاکستان کیخلاف ایسے حالات پیداکیے جارہے ہیں ، پاکستان کے بجائے یہ حملہ آوروں کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز جو صورتحال پیداکرناچاہتی ہیں اس میں ناکام ہوں گی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ جومرضی کرلیں،25جولائی کوپی ٹی آئی آزادکشمیرمیں حکومت بنائے گی ،یہ ہارے ہوئے لوگ ہیں،ہارنے پر رونا دھونا کریں گے،پہلے نمبر پرتحریک انصاف ،دوسرے پر پیپلزپارٹی جبکہ ن لیگ کو کشمیر انتخابات میں تیسرے نمبر پر دیکھ رہاہوں۔افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر شیخ رشید نے کہا کہ تحقیقات ہماری ذمہ داری تھی جوہم نے مکمل کرلی ہیں ، معاملے میں شامل چاروں گاڑیاں ہماری تحویل میں ہیں ، گاڑیوں کے ڈرائیورز سے تفتیش مکمل کرلی ہے،ضرورت پڑی تو چاروں ڈرائیور میڈیا کے سامنے لائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close