مونس الٰہی نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔پیر کوتقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی اور صدر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری کے بعد کابینہ ڈویژن نے مونس الہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چوہدری مونس الہی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان سونپا گیا ہے اور وہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close