عمران خان کو الیکشن چوری کرنے دیں گے نہ ہی بدمعاشی، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد(آئی این پی )وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ عمران خان کوالیکشن چوری کرنے دیں گے نہ ہی بدمعاشی کرنے دیں گے۔پیر کو مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں راجہ فاروق حیدرخان کا کہنا تھاکہوفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورسے کوئی ذاتی جھگڑانہیں، دوران احتجاج انڈے اور ٹماٹر تو استعمال ہوتے ہیں جواب میں فائرنگ سمجھ سے باہرہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کومذاق بنایاہوا ہے، کیا یہ بنی گالا ہے جوچاہیں آپ یہاں کریں؟ اپنا مقدمہ پاکستانی عوام کے سامنے پیش کروں گا، کیا یہ وزیراعظم پاکستان ہیں جوآزادکشمیر کا آئین پامال کررہے ہیں؟ ۔ان کا کہنا تھاکہ ریاست کا فیصلہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا تو تسلیم کیاجائے گا۔فاروق حیدر کا کہنا تھاکہ عمران خان کوالیکشن چوری کرنے دیں گے نہ ہی بدمعاشی کرنے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close