بھارت کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کردی

اسلام آباد(آئی این پی)بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فیٹف کے سیاسی استعمال کے اعتراف پر وفاقی وزیر پٹرولیم حماد اظہر نے بھارت کو کرارا جواب دیا ہے،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کردی ہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کا تیکنیکی معاملہ سیاسی بناکر خراب کررہا ہے،حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ہماری پیشرفت سے انکار نہیں کیاجاسکتا،جلد ہی ہم اپنے دونوں ایکشن پلان مکمل کرلیں گے، واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے بی جی پی رہنمائوں کے سامنے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا، ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close