کورونا پھیلائو کے پیش نظر عید پر ساحل سمندر پر تفریح کرنے پر پابندی عائد

کراچی(آئی این پی) کورونا پھیلائو کے پیش نظر ساحل سمندر ایک پھر بند کردیا گیا، پابندی عید پر کرونا وائرس کے بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر لگائی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق عید کے دنوں میں سی ویو پر نہانے اور گھومنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی،سی ویو پر پابندی پر عملدر آمد کے لیے دو ناکے لگائے جائیں گے، ایک ناکہ اتحاد روڈ عائشہ مسجد اور دوسرا بلاول ہائوس کے قریب لگایا جائے گا،پولیس حکام کے مطابق 8موٹر سائیکل اسکواڈ گشت پر مامور ہوں گے، مختلف مقامات پر 50اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ سی ویو روڈ پر 150اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، صرف مقامی افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close