کشمیری عوام کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے،آٹھ لاکھ بھارتی افواج کشمیریوں کی اس وابستگی کو توڑنے میں ناکام رہی ہے، وفاقی وزیر نے یوم الحاق کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ہر گلی میں بہادر کشمیری پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کے اظہار کے لئے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہیں، بہادر کشمیری اپنے شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں سپردخاک کرتے ہیں،کشمیریوں کے پاکستان کے ساتھ لازوال رشتے وقت گزرنے کے ساتھ اور بھی مضبوط ہوئے ہیں، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج اس عزم کا بھی دن ہے کہ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق خودارادیت لے کر رہیں گے،کشمیریوں کے عزم و ہمت پر پوری پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close