وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ دینے سے روک دیا

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ دینے سے روک دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی امیدوار کی انتخابی مہم چلانے کے لیے استعفیٰ دینے کا کہا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کررہی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی گفتگو کی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے جواب پرفردوس عاشق اعوان کے استعفے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔فردوس عاشق پی پی38 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی موثر کمپین کیلئے استعفیٰ دے رہی تھیں۔تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو استعفی دینے سے روکتے ہوئے پنجاب میں حکومتی کارکردگی نمایاں کرنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close