ایسی ہوتی ہے حقیقی فلاحی ریاست، وزیراعظم عمران خان نے تونسہ روڑ پر بس حادثے کے متاثرین کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) بس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو فوری سہارا فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ “راجن پور جانے والی بس کو ڈی جی خان کے قریب پیش آنے والے المناک حادثے اور اس کے نتیجے میں 30 قیمتی جانوں کے ضیاع پرنہایت رنجیدہ اورصدمے میں مبتلا ہوں۔ میں نے پنجاب حکومت کومتاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے اورانہیں فوری سہارافراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔میری تمام ترہمدردیاں سوگوارخاندانوں کیساتھ ہیں۔”خیال رہے کہ پیر کے روز سیالکوٹ سے راجن پور جانے والی بس ڈیرہ غازی خان میں جھوک یاروکے قریب تونسہ روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close