فردوس عاشق اعوان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے کیا ردِ عمل دیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے روک دیا۔وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں حکومتی کارکردگی نمایاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن مہم میں شریک ہونے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ مجھے حلقے میں کھل کر کھیلنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پاداش میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز کا سامنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close