اسلام آباد میں بدفعلی اور ویڈیو بناکر بلیک میلنگ کرنے کے ایک واقعہ کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدفعلی اور ویڈیو بناکر بلیک میلنگ کرنے کے ایک واقعہ کا انکشاف ہوا میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے نوجوان سے 2 سال تک بد فعلی کرتے رہے ، ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔متاثرہ نوجوان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے والے بااثر ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کوگرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close