اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا۔اجلاس میںوفاقی وزرا، مشیر اور صوبائی حکام وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شریک ہوں گے۔حکام کی جانب سےاجلاس میں وزیراعظم کو کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں پیٹرول مہنگا ہونے سے قیمتوں پر اثر کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی حکام بھی وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔۔۔۔۔
لاہور میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
لاہور (پی این آئی) کورونا وباء کی چوتھی لہر نے لاہور میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، صرف 3 دن کے دوران 56 افراد میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 روز کے دوران 85 مشتبہ نمونوں میں سے 56 میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان صوبائی محکمہ صحت کا کہناہے کہ ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار دیگر ویرینٹس کے مقابلے میں 50 فیصد تیز ہے، اس سے بچاؤ صرف ویکسین لگانے سے ہی ممکن ہے۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ عالمی وباءکورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آگئی اور ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے جہاں ملک کے مختلف شہروں میں عالمی وباءکے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوچکا ہے اور 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی ،ملک میں اس وقت کورونا کی یومیہ بلند ترین 35 فیصد شرح گلگت میں ہے جبکہ کراچی میں عالمی وباءکی شرح 23 اعشاریہ 32 فیصد ہوگئی۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں