قربانی کے بکرے کی بولی 51 لاکھ روپے لگ گئی، مالک نے ایک کروڑ مانگ لیے، وجہ کیا بنی؟

ممبئی (پی این آئی) قربانی کے ایک بکرے کی بولی 51 لاکھ روپے تک لگ گئی ہے لیکن مالک اس کی قیمت ایک کروڑ روپے مانگ رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع بلڈھانہ سے تعلق رکھنے والا ہندو بیوپاری سمادھن چوہان اپنے ٹائیگر نامی بکرے کو بیچنے کیلئے بازار لے کر بیا تو دیکھتے ہی دیکھتےاس کی بولی 36 لاکھ روپے تک لگ گئی۔ بکرے کے مالک کیلئے یہ بات بہت حیران کن تھی کیونکہ یہ ایک عام سا بکرا ہے جس میں نہ تو کوئی اضافی خاصیت ہے اور نہ ہی اس کا وزن حد سے زیادہ ہے۔ ٹائیگرنامی بکرے کا مالک اسے گھر لے آیا جہاں اس بکرے کو دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس بکرے پر مبینہ طور پر “اللہ” لکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ اتنا مہنگا ہوگیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب اس کے مالک نے اس کی قیمت ایک کروڑ روپے رکھ دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close