جنوبی پنجاب میں مسافر بس کاخوفناک حادثہ، 27 جاں بحق، 58 زخمی

تونسہ (پی این آئی) سیالکوٹ سے راجن پور آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پرخوفناک ٹکر ہو گئی جس کے باعث 27 افراد جاں بحق جبکہ 58 زخمی ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کا شکارہونے والی بس میں 75 مسافر سوار تھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیّر عالم کے مطابق مسافروں میں سے 58 افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close