رنگ روڈ اسکینڈل، سیاسی شخصیات کو کلین چٹ جاری کرنے کا انکشاف

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کے چیئر مین رانا تنویرحسین نے کہاہے کہ رنگ روڑ سکینڈل میں سیاسی شخصیات کو کلین چٹ جاری کرکے سابق کمشنر کلیکٹر گرفتارکرلئے گئے ، نیب نے 400 ارب سے زائد ریکوری کہاں سے اور کس سے کی؟پی اے سی نے قومی احتساب بیورو کو بھجوائے گئے کیسز پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے،کشمیری قوم کبھی بھی تبدیلی سرکار کے جھانسے میں نہیں آئے گی، مریم نواز کی پذیرائی اورکشمیری عوام کا جوش جذبہ نئی تاریخ رقم کر رہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پارلیمنٹ بالا دسست ہے، وزارتوں کے کرپشن کیسز ایف آئی اے یا نیب کو بجھوانے نہیں چاہئے بلکہ خود فیصلہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، عام آدمی کی زندگی میں مزید مشکل پیدا ہو ں گی،پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے اشیاءخوردونوش، ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھیں گے، حکومت کے پاس مہنگائی قابو کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے،عام آدمی حکومت کے غلط فیصلوں کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے مافیاز کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے بجٹ میں بڑھنے والی تنخواہوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،خوردنی تیل اور گھی میں پہلے ہی اضافہ ہو چکا تھا اب مزید قیمتیں بڑھیں گی، حکومت ناصرف بے بس ہو چکی ہے بلکہ وزراءذہنی طور پر یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ مہنگائی روکنا ان کے بس میں نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے یا استحکام کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں، حکومت اس اہم ترین مسئلے کو مکمل طور پر نظر انداز کر چکی ہے، اگر پٹرول کی قیمتیں ایسے ہی بڑھتی رہیں تو کوئی شک نہیں کہ فی لیٹر پٹرول ایک ڈالر کی قیمت تک پہنچ جائے گا۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ حکومت بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں استحکام پیدا کر سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے کوئی اس طرف توجہ دینے کے لیے تیار نہیں ہے،حالیہ اضافہ پٹرول بم سے مختلف نہیں ہے،ایل پی جی کی قیمت میں بھی پانچ روپے کلو اضافہ کر دیا گیا ہے،ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہے لیکن قوت خرید کو بڑھانا اور مصنوعی مہنگائی پر قابو پانا تو حکومت کے اختیار میں ہے، اگر اب بھی حکومت نے سمت درست نہ کی تو عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے کچلا جائے گا۔رنگ روڈ اسکینڈل ، سیاسی شخصیات کو کلین چٹ جاری کرنے کا انکشاف

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close