بھارتی کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، کراچی میں ڈیلٹا ویرئینٹ کی شرح 92 فیصد ہو گئی

کراچی (پی این آئی) شہر قائد میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کی شرح 92 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ کورونا کی یہ قسم سب سے پہلے بھارت میں دریافت ہوئی تھی۔ یہ اب تک کی کورونا کی سب سے خطرناک قسم ہے۔انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی کے مطابق 14 اور 15 جولائی کو لیے جانے والے 90 نمونوں میں سے 83 نمونے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پائے گئے۔ اس حساب سے ڈیلٹا ویریئنٹ کی شرح 92 فیصد بنتی ہے۔ کراچی میں مجموعی طور پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہوگئی ہے۔ ڈیلٹا ویریئنٹ کی وجہ سے کراچی کے ہسپتالوں پر دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد تین گنا تک بڑھ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں