ن لیگ کا آزاد کشمیر الیکشن کمیشن سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب خود کو ہر قانون اور ضابطے سے بالاتر سمجھتے ہیں ،آئین کے تحت خود مختار اداروں، الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں کو عمران صاحب خاطر میں نہیں لاتے، قانون اور اداروں کو خاطر میں نہ لانے کا عملی مظاہرہ عمران صاحب نے گزشتہ روز دکھایا ، اپنے ایک بیان میںمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن عمران صاحب کو نوٹس جاری کرے ،جس کو الیکشن کمشن نے آزاد جموں و کشمیر سے نکل جانے کا حکم دیا، عمران صاحب ہیلی کاپٹر میں اپنے ساتھ لے آئے ،عمران صاحب نے قانونی حکم کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمشن کو چیلنج کیا ہے، یہ رویہ عمران صاحب کی مجرمانہ اور فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے پہلے گالی گلوچ بریگیڈ کو آزاد جموں و کشمیر بھیجا، نوٹ نہ چلے تو گولی چلائی، اب کھلم کھلا الیکشن کمشن کے حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ،ڈسکہ والی ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں کا آزاد جموں و کشمیرکے عوام ڈسکہ کے عوام کے انداز میں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close