دنیا میں جہاں بھی غربت ہے وہاں زرداری اور نواز شریف جیسے لیڈر ہیں، عمران خان

بھمبر(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہدنیا میں جہاں بھی غربت ہے وہاں زرداری اور نواز شریف جیسے لیڈر ہیں،خود کولیڈر کہنے والا شخص اداکاری کر کے باہر چلا گیا، نوازشریف کو جیسے ہی لندن کی ہوالگی ٹھیک ہو گیا، نوازشریف کا منشی ہماری حکومت سے پہلے بھاگ گیا، جو ملک اپنے پیروں پر نہیں کھڑے ہوتے ان کی عزت نہیں ہوتی، پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں تو ان سب لوگوں کو کس سے ڈر ہے، چاہتا ہوں پوری دنیا پاکستانیوں کو عزت سے دیکھے، بدقسمتی سے ہم غلط راستے پر چلے گئے تھے، بھیک لینے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا،میں دنیا بھر میں سبزپاسپورٹ کی عزت کراناچاہتاہوں، طاقت ور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں۔اتوار کوآزاد کشمیر کے شہر بھمبر میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ماسک پہننے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو اب تک بچایا، ساتھ والے ملک بھارت کو دیکھیں کورونا کی وجہ سے کتنے لاکھ لوگ مرچکے ہیں اور ان کی معیشت کو اتنا نقصان ہوا ہے کہ کتنے کروڑوں لوگ غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں۔بھمبر کے عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، میں کشمیری عوام کی جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں،آزاد کشمیر کے عوام ماسک لازمی پہنیں، پڑوسی ملک بھارت میں کوروناکی وجہ سیلاکھوں لوگ مرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک وہ ایک عظیم قوم بنے، دنیا میں ہمارا کوئی بھی شہری ہمارا پاسپورٹ لے کر نکلے تو دنیا کہے کہ یہ دیکھیں پاکستانی آرہا ہے، ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو، ہم ایک عظیم قوم بنیں۔ ووٹ ڈالتے وقت لوگوں سے پوچھیں کہ کیا ان کا لیڈر سچا ہے؟ ہم نے اپنے ملک کو بھی بدلنا ہے، میرے پاکستانی بھائیو ہم نے اپنے آپ کو بدلنا ہے، میرے نبی ؐکی شریعت پر چلیں، شریعت پر چلنے سے انسان بڑآدمی بن جاتا ہے، چاہتا ہوں پوری دنیا پاکستانیوں کو عزت سے دیکھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک انسان جب شریعت پر چلتا ہے تو بڑا انسان بن جاتا ہے، ایک قوم جب ان کی سنت اور مدینے کی ریاست کے اصولوں پر چلتی ہے تو عظیم قوم بنتی ہے تو میں چاہتا ہوں کہ ہماری قوم عظیم قوم بنے۔وزیر اعظم عمراں خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم غلط راستے پر چلے گئے تھے، بھیک لینے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا، انسانوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا، امداد لے کر دوسروں کی جنگوں میں شامل ہونا، اپنے لوگوں کا نقصان کرنا، اپنی عزت کھونا، کوئی بھیک مانگنے اور قرضہ مانگنے والے کی عزت نہیں کرتا، آپ آزما کر دیکھیں،میں دنیا بھر میں سبزپاسپورٹ کی عزت کراناچاہتاہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم طاقت ور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں، دنیا میں غربت کرپشن اور لاقانونیت کی وجہ سے ہے، دنیا میں جہاں غربت ہے وہاں بھی زرداری اور نواز شریف جیسے لیڈر ہیں۔خود کولیڈر کہنے والا شخص اداکاری کر کے باہر چلا گیا، نوازشریف کو جیسے ہی لندن کی ہوالگی ٹھیک ہو گیا، نوازشریف نے ایسا ڈرامہ کیا کہ ہماری کابینہ کی خواتین ارکان رونے لگیں۔ ن لیگ کی آدھی قیادت ملک سے باہر ہے، اگر آپ کا لیڈر ایمان دار نہیں تو پھر ملک کے وزیر بھی کرپٹ ہوں گے۔ نوازشریف کا منشی ہماری حکومت سے پہلے بھاگ گیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک اپنے پیروں پر نہیں کھڑے ہوتے ان کی عزت نہیں ہوتی، پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے، عدالتیں آزاد ہیں تو ان سب لوگوں کو کس سے ڈر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close