اپوزیشن کے پاس رونے اور گالی گلوچ کے سوا کچھ نہیں بچا، شہباز گل

اسلام آباد( آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس رونے اور گالی گلوچ کے سوا کچھ نہیں بچا۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن ملک کے چاروں کونوں سے نامراد ہو کر اب آخری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح کشمیر میں عوام کو اکھٹا کر کے این آر او کا کوئی راستہ نکلے،لیکن خان ایسا نہیں ہونے دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close