عید الضحیٰ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں گئیں

راولپنڈی (آئی این پی )پی ایچ پی راولپنڈی ریجن ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن نے عید الضحیٰ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں، ہر قسم کی رخصت اور اجازت بند ہوگی۔تمام ڈی ایس پی صاحبان اپنے اضلاع میں حاضر رہیں گے اورتمام ڈی ایس پی صاحبان اپنی نگرانی میں چاروں اضلاع میں اپنی پوسٹس ہاے کی ڈیوٹی چیک کریں گے۔تمام انچارج پوسٹس صاحبان اور ڈیوٹی آفیسرز اپنی گشت کو الرٹ رکھیں گے اور کیٹل چیکنگ کروائیں گے تاکہ مویشی چوری کی روک تھام کی جاسکے۔اسکے علاوہ روڈ یوزرز کو بروقت امداد فراہم کریں گے اور رات کے اوقات میں خصوصا گشت انتہای الرٹ رکھیں گے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close