نوازشریف کو مائنس کرنے والو ! عوام نے انہیں پلس پلس کردیا ، کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی سلیکٹڈ کا جلسہ فلاپ ہوگیا، مریم نواز

باغ (آئی این پی )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کے آزاد کشمیر میں کل کے جلسے کو فلاپ شو قرار دے دیا۔ اتوار کو آزادکشمیرکے علاقے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈکا جلسہ فلاپ تھا،جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے، اگر یہ کل کا جلسہ نہ کرتے تو شاید ان کا کچھ بھرم رہ جاتا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں کو آزاد کشمیر سے ایک اے ٹی ایم مشین مل گئی ہے، لیکن اب نوٹ کا وقت چلا گیا ہے اور ووٹ کو عزت دینے کا وقت آگیا ہے۔نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو مائنس کرنے والو! عوام نے انہیں پلس پلس کردیا ہے، نوازشریف پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے،تمہارے ساتھ جو ایک پیج پر تھے اسے تم لے کر غروب ہوگئے ہو، وہ کہتا تھا سیم پیج پر ہیں، اب وہ پیج شیم پیج بن گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب مہنگائی کی سونامی میں بہہ چکا ہے، اگر عمران خان آزاد کشمیر سے کوئی سیٹ جیتا تو لوگ نہیں مانیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close